Voice of Asia News

پاکستان ، آسٹریلیا کی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ ہے، آسٹریلوی ہائی کمشنر

اسلام آبا د( وائس آف ایشیا)آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، دونوں ممالک کی قومی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ امید ہے کہ میچ بارش سے متاثر نہیں ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قومی ٹیموں میں بڑا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ، ثنا میر نے دنیا کی ٹاپ اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کیا ، جبکہ ٹینس اسٹار ایش بارٹی نے پروفیشنل کرکٹ کھیلی اور بریک کے بعد جب ٹینس میں واپس آئیں تو انہوں نے فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر کے ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہونا چا ہیے۔ثناء کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کو ٹاپ فور میں رہنے کے لیئے جیت کی بڑی ضرورت ہے ، اﷲ کرے انگلینڈ میں سورج نکلے، بارش کی وجہ سے پوائنٹس کی تقسیم بڑی اہمیت اختیار کر جائے گی۔
 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •