Voice of Asia News

روس ،منشیات کے الزام میں گرفتار صحافی رہا،روسی وزارت داخلہ

ماسکو( وائس آف ایشیا) روس میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار صحافی کو عوامی احتجاج پر رہا کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فری لانسرایون گولونوف کو رہا کیا گیا ، روسی وزیرداخلہ نے تسلیم کرلیا کہ صحافی کیخلاف جرم ثابت نہیں ہوسکا اور اس پر عائد تمام الزامات واپس لے لئے گئے۔روسی وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافی کی رہائی کا فیصلہ فارنسک بایولوجیکل، فنگر پرنٹس اور جینیٹک ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا گیا، صحافی کی گرفتاری پر محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، ا نہوں نے کہا کہ صحافی کی گرفتاری پر صدرپیوٹن سے دواعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی کا مطالبہ کرینگے۔واضح رہے کہ صحافی کو گذشتہ ہفتے ماسکو سے گرفتار کیا گیا تھا، دوران حراست اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •