Voice of Asia News

قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، عمران خان

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کوئی پروٹو کول نہیں ملنا چاہیے، وقت آگیا کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک کرے، منی لانڈر نگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھکیلا ، کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا، منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •