Voice of Asia News

منظور وسان کی پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشگوئی

کراچی( وائس آف ایشیا) خوابوں کے بادشاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزرا، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے رہنماؤ ں کی گرفتاری کی پیشگوئی کر دی۔ انہوں نے 2020حکومت کے لئے مشکل قرار دے دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے 2وزرا کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے، جنوری 2020تک عمران خان کو مجبورا لندن جانا پڑے گا، جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی، آنے والے دنوں میں وزرا اور تحریک انصاف کے رہنما بھی پکڑ میں آئیں گے، جی ڈی اے کے رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہے، حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گے۔
وائس آف ایشیا12جون 2019 خبر نمبر42

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •