Voice of Asia News

ورلڈ کپ، اگلے 4میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

 لندن( وائس آف ایشیا)عالمی کپ کے دوران بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اگلے4میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے۔لندن کے محکمہ موسمیات نے جاری عالمی کپ کے اگلے 4میچوں کے دوران بھی 50سے 80فیصد بارش ہونے کے امکانات ظاہر کر دیے ہیں جبکہ اس سے قبل تین میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں۔آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ بھی بارش ہو سکتی ہے جس کے 80فیصد امکانات موجود ہیں۔14جون کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ساتھمپئن گراؤنڈ میں ہونے والا میچ بھی بارش کی نذر ہو سکتا ہے جبکہ 15جون کو اوول کے میدان میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ میں بارش کے امکانات تھوڑے کم ہیں لیکن اس میں بھی بارش میچ کو متاثر کر سکتی ہے۔15جون کو ہی جنوبی افریقہ اور افغانستان کا میچ بھی بارش کی نذر ہو سکتا ہے۔اگر ان تمام میچوں کے دوران بارش ہو گئی تو ٹورنامنٹ کے دوران بارش کے قانون کے مطابق میچوں کا فیصلہ کیا جائے گا جو کسی کمزور ٹیم کو آگے جانے میں مددگار بھی ثابت ہو سکتا ہے اور کسی مضبوط ٹیم کے لیے نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔اس سے قبل بھی ٹورنامنٹ کے تین میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں جن میں 11جون کو ہونے والا بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔10جون کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور اس میں بھی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا جبکہ 7جون کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ٹاس ہونے سے قبل ہی بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا اور ان دونوں ٹیموں کو بھی ایک ایک پوائنٹ ملا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •