Voice of Asia News

شعیب اخترکا سامنا کرنے سے ڈر لگتا تھا، یوراج

 نئی دلی( وائس آف ایشیا) بین الاقوامی کرکٹ سے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ وہ شعیب اختر کی گیند بازی سے خوفزدہ رہتے تھے۔ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یوراج سنگھ نے کہا کہ شعیب اختر بالنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا اور کھیلنے کیلیے بڑا حوصلہ دکھانا پڑتا تھا۔بھارتی بلے باز نے جب ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو شعیب اختر نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوراج راک اسٹار،میچ ونر، بہترین دوست اور زبردست جونیئر ہیں۔شعیب اختر نے کہا تھا کہ بھارت نے آپ(یوراج)سے بہتر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پیدا نہیں کیا۔ یوراج سنگھ نے نیک خواہشات کیلئے شعیب اختر کا شکریہ بھی ادا کیا۔37سالہ یوراج سنگھ نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2000میں کینیا کے خلاف کیا تھا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی انٹری 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہوئی۔انہوں نے 40ٹیسٹ ، 304ون ڈے اور 58ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ یوراج سنگھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 33کی اوسط سے 1900، ون ڈے کرکٹ میں 36کی اوسط سے 8701رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1177رنز بنائے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •