Voice of Asia News

مہوش حیات کیلئے 2019ء ٹف ثابت ہوا جبکہ نیلم منیر کیلئے خوشیاں لے کر آیا

 کراچی ( وائس آف ایشیا)2019ء مہوش حیات کے لیے ٹف ثابت ہوا، جب کہ نیلم منیر کے لیے ان گنت خوشیاں لے کر آیا۔ رواں برس نیلم کی ایک اور بڑی فلم’’ کاف کنگنا ‘‘ بھی عیدالاضحی پر ریلیز ہو گی۔ آئی ایس پی آر اور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر کی اس فلم میں نیلم کا آئٹم سونگ پہلے ہی مقبول ہو چکا ہے۔ مہوش حیات کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ نامعلوم افراد، جوانی پھر نہیں آنی، ایکٹر اِن لاء ، پنجاب نہیں جاؤں گی اور لوڈویڈنگ میں مہوش نے عمدہ کام کیا تھا، لیکن ’’چھلاوہ‘‘ میں وجاہت رؤف نے مہوش حیات کو ضائع کر دیا، حالاں کہ حال ہی میں مہوش کو صدارتی ایوارڈ بھی ملا تھا، مگر ڈائریکٹر اس مقبولیت سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ وجاہت اس سے قبل صبا قمر جیسی باصلاحیت اداکارہ کو بھی فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ میں ضائع کر چکے ہیں۔مستقبل میں نیلم کو ندیم بیگ، نبیل قریشی اور شعیب منصور جیسے ہدایت کار میسر آئیں تو وہ سینما گھروں میں راج کریں گی۔ ان کے مقابلے مہوش حیات کو مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایک ہٹ فلم کی ضرورت ہو گی۔
 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •