Voice of Asia News

افغان حکومت نے 200 سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

کابل ( وائس آف ایشیا) امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں امن کیلئے افغان صدر اشرف غنی اور دیگر سیاستدانوں سے ملاقات کی ہے جبکہ کابل حکومت نے 200 سے زائد طالبان قیدی رہا کردیے ہیں۔افغانستان کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے طالبان سے امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔امریکی ایلچی سے ملاقات کے بعد افغان حکومت نے مختلف جیلوں سے دو سو زائد طالبان قدیوں کو رہا کردیا۔زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے خواتین سیاستدانوں اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور طالبان سے امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔امریکی ایلچی رواں ماہ قطر جائیں گے اور طالبان سے امن مذاکرات کریں گے۔طالبان کا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے غیر ملکی افواج کا انخلا کیا جائے اور تمام طالبان قیدی رہا کئے جائیں۔ امریکاوافغان حکومت کا مطالبہ ہے کہ طالبان جنگ بندی کی تاریخ دیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •