Voice of Asia News

اصغر خان فیصلے پر عملدر آمد کیس ،ایف آئی اے نے سر بمہر تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

 
اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) سپریم کورٹ آف پاکستان اصغر خان فیصلے پر عملدر آمد کیس میں ایف آئی اے نے سر بمہر تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے جبکہ ججز نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے آ رمی افسران کا معاملہ آ رمی ایکٹ کے تحت ریفر کرنے کا حکم دیا تھا، کیس میں کئی اہم سوالات سامنے آ ئے ہیں، حکومت اہم سوالات پر اپنا موقف پیش کرے۔بدھ کو سپریم کورٹ میں اصغر خان فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ وکیل ایف آئی اے نے کہاکہ ایف آ ئی اے کی جانب سے سربمہر تفصیلی رپورٹ جمع کروادی گئی ہے ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ سپریم کورٹ کا 25 ستمبر کا ایک حکمنامہ ہے ، سپریم کورٹ حکم کے مطابق کیا کیس ملٹری اٹھارٹیز کو بھیجا گیا ،کیس کس تاریخ کو بھیجا گیا تفصیل فراہم کریں ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ دیکھنا ہے کہ کیا آ رمی ایکٹ کے تحت کیس بھیجا گیا یا نہیں ،اگر ایک ایشو میں کیس آ رمی ایکٹ کے تحت چل رہا تو کیا سویلین پر بھی یہ ہی قانون لاگو ہو گا ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ ممکن ہے اس کیس کا یہ ہی حل ہو ۔عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آ رمی افسران کا معاملہ آ رمی ایکٹ کے تحت ریفر کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کیس میں کئی اہم سوالات سامنے آ ئے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ حکومت اہم سوالات پر اپنا موقف پیش کرے ۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت آ رمی افسران کے خلاف کیس چلنے کی تفصیلات بھی طلب کرے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پہلے معلومات تو آ نے دیں ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
وائس آف ایشیا12جون 2019 خبر نمبر75

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •