Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیراننت ناگ بھارتی سیکورٹی فورس کے قافلے کے قریب دھماکہ7 ہلاک

مقبوضہ کشمیر( وائس آف ایشیا ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حملہ ہوا ہے۔حملہ اننت ناگ کے علاقے میں کے پی روڈ پر ہوا،حملے کے نتیجے میں 7 بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آکسفورڈ سکول کے قریب ہوا۔علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔دھماکے میں بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔اس سے قبل 30 مارچ کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے بنی ھال میں بھارتی سیکورٹی فورس سی آر پی ایف کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔بتایا گیا تھا کہ دھماکے کے باعث کسی بھارتی سیکورٹی اہلکار کی موت کی اطلاع نہیں ہوئی۔تاہم دھماکہ بہت شدید تھا۔ بتایا گیا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑیمکمل تباہ ہو گئی۔ دھماکے سے گاڑی اڑا دیے جانے کے باعث بھارتی سیکورٹی فورس کے اہکاروں کی بس کو شدید نقصان پہنچا۔بھارتی فورسز کے قافلے میں سیکیورٹ اہلکاروں کی 10 گاڑیاں موجود تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں دھماکہ خیز مواد، کیمیکل اور ایل پی جی سیلنڈرز موجود تھے۔واقعہ کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو بھی سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں 44 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات اس قدر کشیدہ ہوگئے تھے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑنے والی تھی۔ تاہم عالمی قوتوں کی بروقت مداخلت کے باعث جنگ کا خطرہ ٹل گیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •