Voice of Asia News

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ

کراچی ( وائس آف ایشیا ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے ا?غاز پر مارکیٹ میں آج ڈالر پھر مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 152 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 151 روپے 57 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے پر مستحکم رہا تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپیہ 85 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 85 پیسے اضافہ ہونے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 151 روپے95 پر پہنچ گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈالر کی قیمت میں اْتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا لیکن عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یہ سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا۔10 جون کو بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 151 ہو گئی تھی۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا تھا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر ماہرین معیشت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ عوام بھی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے کافی پریشان ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل ڈالر کی اونچی اْڑان اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے والا ہے۔ جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے ہونے والی مہنگائی کا سارا ملبہ ہمارے اوپر آ جاتا ہے۔ حکومت کو چاہئیے کہ پیسے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو مزید مہنگائی کا بوجھ نہ اْٹھانا پڑے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •