Voice of Asia News

امریکی بحری جہاز کر اچی کے ساحل پر لنگر انداز ، پاک بحریہ کا روایتی استقبال

 
کراچی( وائس آف ایشیا) امریکہ کا بحری جہاز میسن پاکستان کے دورے پر کراچی کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیا ۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کراچی آمد پر پاک بحریہ کی طرف سے جہاز کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا دورے کے دوران دونوں ممالک کے جہازوں کے عملے کے درمیان پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج سمندر میں آزادانہ تجارتی نقل و حمل اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں کوشاں ہیں۔ علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ 2004سے کولیشن میری ٹائم کمپیئن(CMCP)میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا آغازبھی کیا جس کا مقصد خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔پاک بحریہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی بحری جہاز کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات مستحکم اور مضبوط ہو نگے۔
وائس آف ایشیا13جون 2019 خبر نمبر50

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •