9th June 2019, Blackfinch New Road, Worcester, England, 2nd Royal London Womens Cricket ODI, England versus West Indies; Anya Shrubsole plays into the on side (photo by Roger Evans/Action Plus via Getty Images)
Voice of Asia News

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آخری ون ڈے میں 135 رنز سے ہرا دیا

چیلمسفورڈ ( وائس آف ایشیا )آئی سی سی ویمنکرکٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 135 رنز سے ہرا دیا، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔چیلمسفورڈ میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 39 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے انگلینڈ کی اننگز کو ختم کر دیا گیا اور ویسٹ انڈیز ویمن کو کامیابی کیلئے 39 اوورز میں 267 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 38ویں اوور میں 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کیسیا اے نائٹ 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کیٹی کراس اور ایکلیسٹن نے دو، دو وکٹیں لیں۔ایمی جونز نے 80 اور سیرا ٹیلر نے 70 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •