Voice of Asia News

پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی( وائس آف ایشیا)پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبالے کر دیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو  کور کمانڈر گوجرانوالہ اورلیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے اورتقرریاں کی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کوارٹر ماسٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف تعینات کردیے گئے ہیں۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئیتعینات کردیا گیا ہے۔ 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •