Voice of Asia News

ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری 80 روپے تک مہنگی

  لاہور( وائس آف ایشیا)بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ، ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری 80 روپے تک مہنگی ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی بوری 10 روپے اضافے سے 635 روپے، حیدر آباد میں 30 روپے اضافے سے 660 روپے، پشاور میں 15 روپے اضافے سے 535 روپے، اسلام آباد میں 30 روپے 550 روپے، ملتان میں 60 روپے اضافے سے 540 روپے، سیالکوٹ میں 40 روپے اضافے سے 550 روپے اور بہاولپور میں 80 روپے اضافے سے 580 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔نئے بجٹ میں حکومت نے سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ڈیڑھ روپے سے بڑھا کر دو روپے کردیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •