Voice of Asia News

پاک بحریہ کے دوکموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

لاہور(وائس آف ایشیا)پاک بحریہ کے دوکموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئرایڈمرل محمد سعید اورریئرایڈمرل عبدالصمدشامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل محمد سعید نے 1988 اورریئر ایڈمرل عبدالصمد نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔دونوں ریئرایڈمرلزکئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ریئرایڈمرلز پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ریئر ایڈمرل محمد سعید اورریئر ایڈمرل عبدالصمدکو غیر معمولی خدمات پرستارہ امتیاز(ملٹری)سے بھی نوازاجا چکا ہے ۔
وائس آف ایشیا19جون 2019 خبر نمبر46

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •