Voice of Asia News

بدعنوان قیادت جب باہرآتی ہے ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی جاتی ہیں، امین ذکی کی وائس آف ایشیاسے گفتگو

بدعنوان قیادت جب باہرآتی ہے ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی جاتی ہیں، امین ذکی کی وائس آف ایشیاسے گفتگو
جب کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے،خصوصی گفتگو

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )ڈائریکٹر آف پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے تباہ حال ملک ورثے میں چھوڑا، بڑی کرپشن کرنیوالوں کوآج لیڈربناکرپیش کیاجارہاہے، سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے قومی ادارے تباہ ہوئے۔وائس آف ایشیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان قیادت جب باہرآتی ہے ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی جاتی ہیں، جب کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے۔ ماضی میں عدالتوں پر حملے کرنے والے آج جمہوریت پسند بنے ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر آف پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن واقعہ میں بیگناہ افرادکوگولیاں مارنا ان کی درندگی و فرعونیت کا واضح ثبوت ہے۔ان کی کرپشن سے ملک کوبری طرح مقروض بھی اسی دور میں کیا گیا۔اسحاق ڈار لندن میں بیٹھا ہوا سیاسی پناہ کے لیے پر تول رہا ہے اور آل شریف لندن میں کرپشن کی رقم پر سانپ بن کے بیٹھا ہوا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •