Voice of Asia News

چینی صدر کا نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد کا پیغام

بیجنگ(وائس آف ایشیا)نئی توانائی سے چلنی والی گاڑیوں کی عالمی کانفرنس چین کے صوبہ ہنان کے قصبہ بو آؤ میں منعقد ہوئی، چینی صدر شی جن پنگ نے اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سائنس و ٹیکنالوجی کے نئے دور اور صنعتی اصلاحات کا آغاز ہوگیاہے اور اس کیساتھ ہی نئی توانائی سے چلنی والی گاڑیوں کی صنعت بھی تیز رفتار ترقی کے مرحلے سے گزر رہی ہے جس سے نہ صر ف مختلف ممالک کی معاشی ترقی میں نئی قوت حیات ڈالی جائے گی بلکہ گرین ہاؤس گیس کی نکاسی میں کمی کے لیے بھِی مدد گار ہوگی، اس طرح موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کیا جائیگا اور عالمی حیاتیاتی ماحول کو بہتر بنایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ چین ماحول دوست، کاربن کے کم اخراج اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عالمی برادری کیساتھ مل کر نئی توانائی سے چلنی والی گاڑیوں کے حوالے سے سائنسی و تکنیکی ایجاد اور متعلقہ شعبوں کی ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ایک صاف شفاف اور خوبصورت دنیا نیز بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کیلئے بھر پور کوشش کرے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •