Voice of Asia News

امریکی ڈالر کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے آج اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جا ری ہے۔ اس بیچ میں کسی کسی روز ڈالر کی قیمت نیچے بھی آتی رہی۔ تاہم مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہی ہوتا رہا ہے۔ چند روز قبل ڈالر 163 کے ہندسے کو عبور کر گیا تھا، پھر اس کی قیمت میں گراوٹ آئی۔ تاہم آج کے روز ایک بار پھرڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہو گیا، اس وقت ڈالر 157.50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ 11 پیسے سستا ہو گیاتھا۔ جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 156.50 روپے ہو گئی تھی۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔جب کہ اس سے ایک روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے سبب ملکی کرنسی میں استحکام اور معاشی بحالی کا قوی امکان موجود ہے۔جبکہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔ کاروبارکے آغاز میں 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 34 ہزار917 پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔لگ بھگ ساڑھے دس بجے کاروبارمیں گراوٹ دیکھی گئی اور 100 انڈکس میں 36 عشاریہ 62 پوانٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 34 ہزار 859 پوائنٹس پر آگیا تھا۔قبل ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا جبکہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 589 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے ا?غاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس تک کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 34 ہزار 937 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ بدھ کو کاروبار کے دوران 9 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے اور گزشتہ تین دن میں مجموعی طور پر انڈیکس 7 سو 10 پوائنٹس اوپر گیا۔ 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •