Voice of Asia News

آئندہ تین برس کے دوران دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4.8 ارب تک پہنچ جائے گی،رپورٹ

ریاض(وائس آف ایشیا)سعودی عرب میں 2022ء تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین کروڑ ہو جائے گی، یہ آبادی کا 82.6 فیصد ہوں گے۔ انٹرنیٹ کے حامل کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی تعداد فی صارف تقریباً ساڑھے پانچ سے زیادہ ہو جائے گی۔2017ء کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 20 لاکھ تھی۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں پر فیلڈ سروے کرنے والی ایجنسی ’سیسکو‘ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق آئندہ تین برس کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4.8 ارب تک پہنچ جائے گی، ان میں سے تقریباً 55 کروڑ صارفین کا تعلق مشرق وسطیٰ اور افریقا سے ہوگا۔
وائس آف ایشیا06جولائی 2019 خبر نمبر27

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •