Voice of Asia News

پھل، سبزیاں نفسیاتی امراض سے بچا کر چاق و چوبند رکھتی ہیں،تحقیق

کراچی(وائس آف ایشیا)ماہرین نفسیات نے کہاہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال انسان کو کئی نفسیاتی امراض سے دور کرکے چاق و چوبند رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو سے وابستہ ماہرین کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ ایسے افراد جو سبزیوں اور پھلوں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں صرف دو ہفتوں میں ان کے رحجان، جوش اور سرگرمی میں واضح مثبت تبدیلیاں نوٹ کی گئیں۔ماہرین نے دو ہفتوں پر مشتمل اپنے تجربے میں تین گروپوں کی غذائی عادات اور اس کا زیرتجربہ افراد کی نفسیات پر اثرات سے تعلق کا مشاہدہ کیا۔ماہرین کے مطابق جن افراد کو پھل اور سبزیاں کھلائی گئیں ان میں سرگرمی، خوشی اور توانائی دیگر گروپوں سے زیادہ تھی۔ اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ پھل اور سبزیاں کسی بھی انسان کی نفسیاتی صحت پر فوری اثرانداز ہوتی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •