Voice of Asia News

آرمی چیف کاموٹا پے کا شکار نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

 راولپنڈی( وائس آف ایشیا) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موٹا پے کا شکار نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان صرف کوشش کر سکتا ہے باقی جو اﷲ تعالیٰ کی مرضی ہے اﷲ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔ پیر کے روز آئی ایس پی ار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موٹاپے کا شکار صادق آباد کے رہائشی نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں باقی جو اﷲ تعالیٰ کی مرضی ، اﷲ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ صادق آباد کے رہائشی نورالحسن کو آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر چند روز قبل لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •