Voice of Asia News

پاکستان بیس بال فیڈریشن کا 14ویں ویسٹ ایشیا کپ کیلئے 24 رکنی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)پاکستان بیس بال فیڈریشن نے 14ویں ویسٹ ایشیا کپ کیلئے 24 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید نے ناموں کی منظور دیدی۔ ٹورنامنٹ 15 سے 20 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائیگا۔ گزشتہ روز پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے 24 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں عنایت اﷲ، محمد امجد اسلم، ارسلان جمشید، فقیر حسین، محمد رفیع، عبید اﷲ، محمد عبداﷲ، فضل الرحمان، جواد علی، محمد عثمان، محمد ذاکر، محمد سمیر زوار، عمیر امداد بھٹی، محمد حارث، ارشد محمود، محمد صادق، محمد تیمور جاوید، سید امین آفریدی، علی اسد، طارق ندیم، محمد اویس اور احتشام اکرم ٹیم میں شامل ہیں جبکہ محمد زوہیب ملک اور حسیب اﷲ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
وائس آف ایشیا10جولائی 2019 خبر نمبر44

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •