Voice of Asia News

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا معاملہ بھی زور پکڑنے لگا

کراچی(وائس آف ایشیا)ورلڈ کپ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا معاملہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔اور اگرچہ سرفراز احمد اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے سے انکار کر چکے ہیں لیکن بعض سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے علاوہ نقاد بھی اس بات کی حمایت کر رہے ہیں کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار رکھا جائے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کسی اور کے حوالے کردی جائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی کارکردگی کا دفاع کر رہے ہیں جبکہ قیادت کے ایک اور امیدوار عماد وسیم اپنی پریس کانفرنس میں اس پرفارمنس سے غیر مطمئن دکھائی دیئے حالانکہ بابراعظم کو بھی مستقبل کا کپتان کہا جا رہا ہے۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر22

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •