LONDON, ENGLAND - JUNE 17: Mickey Arthur, Head Coach of Pakistan and Sarfraz Ahmed, Captain of Pakistan look on during the Previews - ICC Champions Trophy Final at The Kia Oval on June 17, 2017 in London, England. (Photo by Harry Trump-IDI/IDI via Getty Images)
Voice of Asia News

ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں کیلئے آرا کا اختلاف

 کراچی(وائس آف ایشیا)پی سی بی میں اختیارات کی تقسیم کے بعد قومی ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں کیلئے آرا کا اختلاف سامنے آنے لگا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے محروم گرین شرٹس سے متعلق بعض بورڈ حکام کا خیال ہے کہ فی الوقت تبدیلیوں کی کوئی ضرورت نہیں اور سرفراز احمد کو کپتان جبکہ مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائے جو آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں کیونکہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اتنی زیادہ بھی خراب نہیں ہے۔ دوسری جانب بورڈ میں موجود بہت سارے لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد نئی انتظامیہ لا کر تازہ آغاز کی ضرورت ہے جس کی وجہ بورڈ کا آئین بھی ہے جس میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے کے بعد ایم ڈی کے اختیارات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر23

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •