Voice of Asia News

جنوبی کوریا کا امریکا سے ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنا انتہائی خطرناک اقدام ہے،شمالی کوریا

 
پیانگ یانگ( وائس آف ایشیا ) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی طرف سے امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دے دیا۔ مقامی میڈیا نے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے انسٹی ٹیوٹ فار امریکن سٹڈیز کے پالیسی ریسرچ ڈائریکٹر کے حوالہ سے کہا ہے کہ اس صورتحال میں شمالی کوریا خصوصی ہتھیاروں کی تیاری اور تجربات پر مجبور ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے حکام کا امریکا سے مزید ہتھیار خریدنا اور شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین تعاون اور مصالحت کے متعلق رویہ غیرمہذب اور افسوس ناک ہے۔۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا اس سال مارچ میں 2 ایف 35 طیارے خرید چکا ہے اوراسے باقی طیارے رواں سال ملیں گے۔ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان 40 جدید طیارے خریدنے کا معاہدہ ہوا تھا۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر62

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •