Voice of Asia News

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کا معاہدہ منسوخ کیا جائے، چین

 
بیجنگ( وائس آف ایشیا )چین نے امریکا سے مطالبہ کرتے ہؤئے کہا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ کی فروخت کا معاہدہ فوراً منسوخ کیا جائے۔ چین کو اس معاملہ پر سخت تشویش ہے۔بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوینگ نے کہا کہ امریکا کا تائیوان کو اسلحہ بیچنا چین کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خود مختاری کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ تجارتی اشیاء پر ٹیرف پابندیوں کے بعد امریکا اور چین میں نیا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد بیجنگ نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ بیچنے کے معاہدے کو فوراً منسوخ کیا جائے۔2.2 ارب ڈالر کے اسلحہ فروخت کی ڈیل میں ٹینک اور طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہیں۔ معاہدہ کے تحت امریکا تائیوان کو 108جدید ٹینک ، 250 سٹنگر پورٹ ایبل اینٹی کرافٹ میزائل اور دیگر فوجی سازوسامان فراہم کر ے گا۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر64

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •