Voice of Asia News

امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید کے بعد واشنگٹن میں برطانوی سفیر مستعفی

لندن ( وائس آف ایشیا)برطانوی سفیر نے خفیہ سرکاری مراسلوں میں ٹرمپ انتظامیہ کو نااہل اور ناکارہ قرار دیا تھا۔ ردعمل میں ٹرمپ نے سفیر کو ایک احمق شخص قرار دے دیاجس کے بعد برطانوی سفیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے استعفے میں برطانوی سفیر کم ڈیروک نے کہاکہ موجودہ حالات میں میرے لیے اپنی ذمہ داریاں اپنے انداز سے پوری کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گو کہ ان کی مدت ملازمت اس سال کے آخر تک ہے لیکن ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ نیا سفیر تعینات کیا جائے۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر78

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •