Voice of Asia News

افغان مذاکرات کا مشکل مرحلہ اب شروع ہوا ہے، جرمن اخبار

برلن( وائس آف ایشیا)جرمن اخبارنے کہاہے کہ قطر میں جاری افغان مذاکرات کا مشکل ترین مرحلہ اب شروع ہوا ہے۔ اخبار کی جانب سے اپنے اداریے میں تاہم کہا گیا کہ قریب دو دہائیوں سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ان مذاکرات میں خاصی مثبت پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں۔ دوحہ میں مختلف افغان دھڑوں کی جانب سے ایک معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم اس معاہدے میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے الفاظ مبہم ہیں جب کہ امن کے لیے کوئی نظام الاوقات بھی طے نہیں کیے گئے۔ اس سے قبل دوحہ مذاکرات میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افغان عمائدین نے بات چیت کی۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر82

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •