Voice of Asia News

امریکی ائیرلائن کا انجن دوران پروازخراب، مسافر خوفزدہ ہوگئے

 
واشنگٹن( وائس آف ایشیا)امریکی ایئر لائن کے طیارے کا ایک انجن دوران پرواز خراب ہوگیا جس سے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب امریکی شہر اٹلانٹا سے بالٹیمور جانے والی امریکی ایئر لائن کی فلائٹ1425 اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ دوران پرواز اچانک جہاز کے ایک انجن کی نوز کون ہلتی جلتی دکھائی دی جس کے باعث مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ نے فلائٹ بحفاظت شمالی کیرولینا میں اتار لی۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر67a\

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •