Voice of Asia News

عرب اتحاد کے 30 مخبروں کو نام نہاد حوثی عدالت نے موت کی سزا سنا دی

نیویارک /صنعاء( وائس آف ایشیا)یمن کے مسلح حوثی قبائل کے زیر انتظام ایک نام نہاد عدالت نے 30 دانشوروں، ٹریڈ یونین عہدیداروں اور تبلیغی علماء کو مبینہ طور پرعرب اتحاد کے لئے جاسوسی کی پاداش میں سزائے موت سنادی۔ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا باغیوں کے زیر نگین دارلحکومت صنعاء کی ایک فوجداری عدالت میں 36 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ مدعا علیھم گذشتہ ایک برس سے باغیوں کی تحویل میں تھے۔ذرائع کے مطابق فوجداری عدالت نے تیس افراد کوجارح ممالک کے لئے جاسوسی کے الزام میں فنا کے گھاٹ اتارے جانے کی سزا سنائی۔ چھ ملزموں کو مقدمہ میں ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ سزا ئے موت پانے والے افراد پر الزام تھا کہ وہ عرب اتحاد کو بمباری کے لئے زمینی اہداف کی نشاندہی کیا کرتے تھے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ کہتے ہوئے ان جعلی مقدمات کی مذمت کی کہ ان کے ذریعے حوثی اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر71

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •