Voice of Asia News

روسی صدر پوتین سے ملاقات کے دوران طالبہ بے ہوش کر گر پڑیں

ماسکو ( وائس آف ایشیا)روس کے صدر ولادی میر پوتین کے فیڈرل اورل یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سے خطاب کے دوران ایک طالبہ اچانک بے ہوش ہو کر پڑی جس کے باعث روسی رہنما کو اپنی تقریر روک کر بے ہوش طالبہ کے لئے ہنگامی امداد بلوانا پڑی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں پوتین کو طالبہ کی بے ہوشی کے بارے میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس کے ساتھ کچھ خوفناک نہیں ہوا، ان کے لئے ڈاکٹر تلاش کریں اور انہیں ہسپتال منتقل کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق روسی حکومت میں سماجی امور کی نائب صدر تاتیانا گولیکووا نے فوری طور پر ہنگامی امداد طلب کی۔بعد ازاں کریملین کے ترجمان دمیتری بیسکوو نے بتایا کہ صدر کی تقریر کے دوران طالبہ بے ہوش ہو گئیں جسے ولادی میر پوتین کے ہمراہ میڈیکل مشن نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جس کے بعدد طالبہ کی صحت بحال ہوئی۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر76

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •