Voice of Asia News

ٹرینوں کے حادثات اور ہلاکتوں میں اضافہ پریشان کن ہے ، شاہد خاقان عباسی

 
اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے رحیم یار خان کے قریب ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرینوں کے حادثات اور اس میں ہلاکتوں میں اضافہ پریشان کن ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حادثہ کی تحقیقات کرائیں جائیں، اسباب ومحرکات سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ادائیگیوں سے بات نہیں بنے گی، اصل حقائق تک پہنچنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل، زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر125

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •