Voice of Asia News

آبادی میں اضافے سے مسائل کے بارے معاشرے میں شعور پیدا کرنا ہوگا‘یاسمین راشد

 
لاہور( وائس آف ایشیا ) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ آبادی کے عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد وسائل کے مطابق آبادی کی شرح برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے سماجی ،ماحولیاتی اور معاشی مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آبادی کے عالمی دن کے موقع پر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آبادی میں اضافے سے مسائل کے بارے معاشرے میں شعور پیدا کرنا ہوگا۔ پیدائش میں وقفہ ماں اور بچے کی صحت کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کی بھی ضمانت ہے۔ وزیرصحت پنجاب نے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب صوبہ کے مختلف شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ پانچ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال بنا رہی ہے۔ دوران زچگی ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرکے ہی آبادی میں اضافے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر133

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •