Voice of Asia News

ٹرین حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کی جائے،شہباز شریف کا مطالبہ

 
اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رحیم یار خان کے قریب ولہار ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور زخمی ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرینوں کے پی درپے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کمزور ریلوے ٹریک اور ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہے ہیں جو افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہاکہ حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر131

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •