Voice of Asia News

سنجرانی کے خلاف عد م اعتماد کامیاب نہ ہو نیکی ہر ممکن کو شش کی جائے گی، شبلی فراز

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)سینیٹ میں قائدایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے ڈرامہ کر رہی ہیں تاکہ وہ اسے احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے دباؤ کے حربہ کے طور پر استعمال کرسکیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹروں سے رابطے کررہے ہیں تاکہ حزب اختلاف کے اقدام کوناکام بنایا جاسکے۔سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ کی چیئرمینی کے لئے صادق سنجرانی کی حمایت کی تاہم اب پیپلز پارٹی انہیں اس عہدہ سے ہٹانا چاہتی ہے جوہماری سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی بڑی روانی سے ایوان چلا رہ ہے ہیں جنہوں نے اپنی قیادت میں بڑی قانون سازی کی۔ شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کی ہمیشہ مخالفت کی ہے، تاہم، ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ سنجرنی کے خلاف عد م اعتماد کی تحریک جمہوری طریقیسے کامیاب نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب سینٹ میں سنجرانی کے خلاف عد م اعتماد کی تحریک جمع کروائی گئی حزب اختلاف کے سینٹروں نے اس پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر110

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •