Voice of Asia News

ملک کے نظام میں بہتر ی لانے کیلئے عدالتی اصلاحات ناگزیر ہیں، ندیم افضل چن

 
اسلام آباد( وائس آف ایشیا) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک کے نظام میں بہتر ی لانے کے لئے عدالتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے پیش کردہ ویڈیو اسکینڈل، جج کی ساکھ کو مجروح کرنے کا ایک حربہ ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اپنی جماعت کے رہنما کی رہائی کے لئے سودے بازی کے طور پر اس ویڈیو ٹیپ کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف موجودہ دور حکومت میں کوئی کیس درج نہیں ہوا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو جیل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے اپنے ادوار حکومت میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کرنے کے مقدمات درج ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات سے نمٹنے کے لئے عدلیہ کا اپنا نظام ہے تاہم عدالتی عمل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
وائس آف ایشیا11جولائی 2019 خبر نمبر117

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •