Voice of Asia News

سری دیوی کی موت کے حوالے سے نئے شواہد سامنے آگئے

ممبئی ( وائس آف ایشیا)گزشتہ سال بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی دبئی میں موت واقع ہو گئی تھی۔ بظاہر بتایا گیا کہ وہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں تھی اور باتھ ٹب میں گر کر ان کی موت واقع ہوئی۔ حادثے کے وقت ان کے شوہر بونی کپور کمرے میں موجود تھے۔اسی وقت چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں اور بعض حلقوں کا کہنا تھا کہ سری دیوی کی موت قتل کی واردات لگتی ہے۔اب اس حوالے سے کچھ ایسے نئے شواہد سامنے آ گئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سری دیوی کو قتل کیا گیا تھا۔یہ نئے شواہد کیرالا کی ایک جیل کے ڈی جی پی رشی راج سنگھ نے پیش کیے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •