Voice of Asia News

اداکارہ شردھا کپور پیا گھر سدھارنے کی تیاریوں میں مصروف

ممبئی ( وائس آف ایشیا) بالی ووڈ کے مشہور ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور پیا گھر سدھارنے کی تیاریوں میں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ شردھا آئندہ سال دیرینہ دوست فوٹو گرافر روہن شریستھا سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔دونوں کے درمیان 2 سال سے تعلقات ہیں اور متعدد جگہوں پر ایک دوسرے کیساتھ نظر آئے۔دونوں نے اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی دونوں اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •