Voice of Asia News

شعیب اختر بھارتی ٹیم کے حق میں میدان میں اتر آئے

  مانچسٹر(وائس آف ایشیا)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر شکست خوردہ بھارتی ٹیم کے حق میں میدان میں اتر آئے ہیں ۔جمعہ کو ایک بیان میں شعیب اختر نے بھارت کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ ویرات کوہلی الیون پر غصہ نہ کریں کیونکہ اس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ اسی طرح شعیب اختر نے دھونی کو ’لیجنڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ڈائیو لگالیتے تو رن آؤٹ سے بچ سکتے تھے۔سابق اسپیڈ اسٹار نے رویندرا جڈیجا کو قدرے بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس گیند پر وہ آؤٹ ہوئے وہ چھکے والی تھی مگر تھوڑی اوپر اٹھ گئی جس سے وکٹ گنوانا پڑی۔
وائس آف ایشیا12جولائی 2019 خبر نمبر19

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •