Voice of Asia News

آئی سی سی ورلڈکپ انگلش بلے باز جیسن روئے پر امپائر سے جھگڑنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ

 ایجبیسٹن(وائس آف ایشیا )آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش بلے باز جیسن روئے پر امپائر سے جھگڑنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بلے باز جب 85 رنز پر پہنچے تو پیٹ کمنز کی گیند پر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کی طرف سیآٹ دیے جانے پر جیسن روئے نے امپا ئر سے تلخ کلامی کی۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے انگلش بلے باز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔روئے کے غلطی مان لینے کے بعد ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور وہ پابندی سے بچ گئے۔اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جیسن روئے کے انضباطی ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائں ٹس کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل ورلڈکپ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
وائس آف ایشیا12جولائی 2019 خبر نمبر51

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •