Voice of Asia News

خلیج میں موجود کشیدگی کے بے قابو ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں، فرانسیسی آرمی چیف

پیرس ( وائس آف ایشیا)فرانسیسی فوج کے سربراہ جین پئیر بوسیر نے کہاہے کہ خلیج میں موجود کشیدگی کے بے قابو ہونے کا امکان بہت کم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی چیف آف سٹاف کا یہ بیان ایرانی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمزمیں برطانوی بحری جہاز کو روکنے کی ناکام کوشش کے بعد سامنے آیا ہے۔ برطانیہ کے ایک مال بردار بحری جہاز کو تین ایرانی کشتیوں نے روکنے کی کوشش کی تھی۔برطانوی حکومت کے مطابق ایرانی کشتیوں نے برطانوی کمرشل جہاز کا راستہ صرف اس وقت چھوڑا جب اس کے ساتھ موجود برطانوی بحریہ کے ایک جنگی بحری جہاز نے وارننگز جاری کی۔
وائس آف ایشیا12جولائی 2019 خبر نمبر75

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •