Voice of Asia News

پاکستان نے 46 امن مشنز میں 2 لاکھ سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار بھیجے ہیں،ملیحہ لودھی

نیویارک( وائس آف ایشیا )پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشنز کی کامیابی کیلیے شراکت داروں کے درمیان مزید مشاورت پرزور دیتے ہوئے کہاہے کہ منظم اور فعال تعاون سے امن مشنز کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ہم نے 46 امن مشنز میں 2 لاکھ سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار بھیجے ہیں،امن مشنز شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھیں اور کان ہیں، پاکستان 6دہائیوں سے امن مشنزمیں فوجی دستے بھیج رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں فوجی بھیجنے والے ممالک اور سیکرٹریٹ کے درمیان تعاون کے موضوع پرمباحثے سے خطاب میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں۔ پاکستان نے امن مشنز میں دستے بھیجے اور پالیسی سازی میں بھی اہم کردار ادا کیاہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشنز شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھیں اور کان ہیں، پاکستان 6دہائیوں سے امن مشنزمیں فوجی دستے بھیج رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 46 امن مشنز میں 2 لاکھ سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار بھیجے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے محدودوسائل میں انسدادمنشیات میں اہم کرداراداکیاہے۔ جرائم دہشت گردگرپوں کی معاونت کااہم ذریعہ ہیں،عالمی برادری کو خطرات سے نمٹنے کیلیے منظم منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے سے منظم جرائم اور دہشت گردی روکی جاسکتی ہے۔
وائس آف ایشیا12جولائی 2019 خبر نمبر87

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •