Voice of Asia News

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سات کشمیری نوجوان گرفتار

سرینگر( وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے اسلام آباد اور بارہمولہ کے اضلاع سے سات نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے اسلام آباد قصبے میں گھروں پر چھاپے کے دوران چھ نوجوانوں عادل احمد وار، شاہنواز احمدوار، ظہور احمد وار، طارق احمد وار ، عرفان احمد ملک اور ارشاد احمد ملک کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اہلکار نے ضلع بارہمولہ میں رفیع آباد کے علاقے پرے پورہ ہادی پورہ سے تنویر احمد لون نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے ٹنگمرگ ، حاجن اور سوپور کے علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔ دریں اثناء قابض انتظامیہ نے کشمیری نوجوان سجاد احمد گلکار کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سخت پابندیاں عائد کرنے کیلئے علاقے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی بھاری تعداد کو تعینات کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں سجاد کی یاد میں ہڑتال کی جارہی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت ملنا غیر متوقع ہے ۔
وائس آف ایشیا12جولائی 2019 خبر نمبر106

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •