Voice of Asia News

انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے حالیہ رپورٹ کا خیرمقدم

 
سرینگر( وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد عباس انصاری نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفترکی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیا ہے ، کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد عباس انصاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ عالمی ادارے کی اس رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کوبے نقاب کیا ہے اور اقوام عالم کو مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے بارے میں بیدار کرنے کیلئے یہ رپورٹ ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق ہائی کمشنر کی تازہ اور گزشتہ سال کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے مثبت اقدامات کرے ۔ مولانا عباس انصار نے عالمی ادارے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرانے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا کہ وہ رپورٹ کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کرے ۔ اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا کہ وہ بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے عملی کوششیں کریں تاکہ خطے میں پائیدارامن و سلامتی قائم ہو سکے ۔
وائس آف ایشیا12جولائی 2019 خبر نمبر108

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •