Voice of Asia News

نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور فوری رہا کیا جائے ، مریم اورنگزیب

 
اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور فوری رہا کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تصدیق ہوگئی کہ وڈیو اصلی ہے،جج صاحب نے تسلیم کرلیا ہے کہ دباؤ پر فیصلے کیے۔ انہوں نے کہاکہ جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جج کو ہٹانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں وہ درست ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •