Voice of Asia News

جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے ، شہبازشریف

 
اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے،سچائی ثابت ہونے پر اﷲ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ویڈیو اور اس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف دباؤ کے تحت دیے گئے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جج ہٹانے کے بعد نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نواز شریف کو فی الفور رہا کیا جائے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •