Voice of Asia News

سراج درانی احتساب عدالت میں پیش، سماعت26جولائی تک ملتوی

کراچی(وائس آف ایشیا)آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی جمعہ کومقامی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔جمعہ کو احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش انہیں کیس کی کاپیاں فراہم کی گئیں جوملزمان غیر حاضر تھے ان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے گئے۔بعدازاں عدالت نے سماعت26جولائی تک ملتوی کردی ۔میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ گھوٹکی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ٹرین کا افسوسناک حادثہ رونما ہوا، ٹرین حادثے کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •