Voice of Asia News

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،عمران خان

اسلا م آباد ( وائس آف ایشیا ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چین کی قیادت کے وژن اور تدبر خصوصا امن و ترقی، گورننس اور عوام کو غربت سے نکالنے کی حکمت عملی سے متاثر ہیں ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے پوٹییشنل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے ضمن میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیو نٹی کے وفد نے ملا قا ت کی۔ وفد میں 55سے زائد مختلف چینی کمپنیوں کے سربراہان شامل تھے ۔وزیراعظم آٓفس میں ہونے والی ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی ، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور دیگر کے علاوہ پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم ہاوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ملاقات وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔مختلف صنعتوں اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے پاکستان میں آئندہ تین سے پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔سمال اور میڈیم شعبے سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے اور انڈسٹری پاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری اور انڈسٹری کی منتقلی کے نتیجے میں پہلے سال پچاس ہزار سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی عوام گہری دوستی کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت کے وڑن اور تدبر خصوصا امن و ترقی، گورننس اور عوام کو غربت سے نکالنے کی حکمت عملی سے متاثر ہیں چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ، سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے پوٹییشنل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے ضمن میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔
وائس آف ایشیا12جولائی 2019 خبر نمبر117

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •