Voice of Asia News

ہائی پروفائل اور سنگین جرائم میں سزا دلانے کی شرح اطمینان بخش نہیں ‘ وزیر قانون

 
لاہور( وائس آف ایشیا ) صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے ہائی پروفائل اور سنگین جرائم میں سزا دلانے کی شرح پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکیوشن قوانین کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ افسران نے شرکت۔ اجلاس میں محکمہ پبلک پراسیکیوشن کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ دی گئی ۔راجہ بشارت نے کہا کہ ہائی پروفائل اورسنگین جرائم میں سزا دلانے کی شرح تسلی بخش نہیں ، اسے بہتر کیا جائے ۔پراسیکیوٹرز وقوعہ کے فوری بعد تفتیشی عمل میں پولیس کے ساتھ معاونت کرنا شروع کردیا کریں ۔انہوں نے پراسیکیوشن کے حوالے سے پنجاب فارنزک لیب کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایت بھی کی ۔ راجہ بشارت نے کہا کہ ڈی جی خان، لیہ، نارووال اور سیالکوٹ کے دفاتر جلد مکمل کر کے باقی اضلاع میں بھی کام شروع کیا جائے۔پراسیکیوشن قوانین کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری ترامیم کا مسودہ تیار کیا جائے۔وزیر قانون نے ہدایت کہ پراسیکیوٹرز کے لیے ریفریشر کورسز اور جدید تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وائس آف ایشیا12جولائی 2019 خبر نمبر135

 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •